Post
Topic
Board Other languages/locations
Re: Pakistan
by
Jameel787
on 05/05/2021, 08:17:18 UTC

27 سال بعد بل گیٹس اور ملینڈا کی طلاق

یوں تو کسی بھی شادی شدہ جوڑے میں طلاق ہو جانا آجکل نارمل چیز سمجھا جاتا ہے اور اسکو شائد خبر نا مانا جاے لیکن جب بہت بڑے لوگ وہ لوگ جو ملکوں پہ نہیں بلکہ دنیا پر اپنا اثر ڈال سکتے ہیں اب کس نے سوچا تھا کہ بل گیٹس اس عمر میں جاکے طلاق  لے گا نا جانے ایسی وہ کونسی خواہیش ہوگی بل گیٹس کی جو اس عمر میں پوری کرنا چاہتا ہو گا طلاق لے کے

بل گیٹس کی 65 سال عمر ہے اور اسکی بیوی ملینڈا کی بھی اچھی خاصی عمر ہے 27 سال بعد بل گیٹس اور ملینڈا کی طلاق ہوی ہے  سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ بوڑھے ہو چکے ہیں جہاں پہ اتنی عمر نکال لی انہوں نے باقی کی بھی عمر نکال لیتے

بل گیٹس نے ٹویٹ کیا ہے

 اچھی خاصی لمبی سوچ اور کوشیش کے بعد ہم نے یہ فاصلہ لیا ہے کہ ہم اپنی شادی کو ختم کر رہے ہیں ہم نے پیچھلے 27 سال سے تین خوبصورت بچوں کو پروان چڑھایا اور ایسی فاونڈیشن کو ہم نے بنایا جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تا کہ تمام لوگوں کو صحت مند پیداواری زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے ہم اس مشن کو اپنے اعتماد کو جاری رکھے ہوے ہیں اور فاونڈیشن میں مل کر اپنے کام کو جاری رکھیں گے لیکن ہمیں مزیذ یقین نہیں ہے کہ ہم اپنے زندگی کے اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مل کر ترقی کر سکتے ہیں جب ہم اس نئی زندگی کو چلانے لگتے ہیں تو ہم اپنے کنبے کے لیے جگہ اور رازداری کےلیے دعا گو ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنا کام مل کر جاری رکھیں گے ایسا نہیں ہے کہ جو ہم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بنائی تھی وہ علیحدہ سے بن جاے گی کہ بل گیٹس علیحدہ بن جاے گی اور ملینڈہ علیحدہ بن جاے گی ایسا بلکل نہیں ہوگا ہمارا ارگنائزیشن کا ایک ہی نام رہے گا اور ہم پھر ایک ساتھ کام کرتے رہیں گے

دوستو 2008 میں بل گیٹس نے مائیکروسافٹ کے بورڈ سے علیحدہ کر لیا تھا مائیکروسافٹ کمپنی سے بل گیٹس  نے خود کو علیحدہ کر لیا تھا
2008 سے لیکر اب تک بل گیٹس نے آپنے آپکو صرف اور صرف فاؤنڈر اور ٹیکنالوجی ایڈوائزر کی حد تک ہی رکھا تھا 2008 سے لیکر آج تک صرف چیرٹی پر ہی کام کیا انہوں نے پوری دنیا کے اندر چیرٹی پہ کام کیا اور پولیو پہ بھی بہت کام کیا ہے عمران خان صاحب سے بات بھی ہوئی ہے بل گیٹس کی اور پولیو پر مدد فراہم کرنے کی انہوں نے بھر پور تعاون کی پیشکش کی ہے 
بل گیٹس نے چیرٹی میں یعنی خیرات میں 54 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں بل گیٹس مالینڈا کی جو دولت ہے 130 ارب ڈالر ہے 107 ارب ڈالر قرصْہ ہے پاکستان کے اوپر ٹوٹل پاکستان کے پورے قرصْے سے بھی زیادہ انکی دولت ہے پاکستان کا قرصْہ اتر سکتا ہے ہاہاہا ہمارے ملک کا قرصْہ انکی دولت سے کم ہے خیرات میں دنیا کے پہلے نمبر پر ہے بل گیٹس ملینڈا فاؤنڈیشن

بل گیٹس کی ٹویٹ میں ایک بات اچھی لگی کہ کہیں پہ بھی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ میں نے مائیکروسافٹ بنائی  میں نے ونڈؤز بنائی بلکہ یہ کہا کہ میں نے اور میری بیوی نے ایک فاؤنڈیشن بنائی جس نے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشیش کی  1994 میں انکی شادی ہوئی اور اب 27 سال بعد طلاق لی ہے