Post
Topic
Board Other languages/locations
Re: Pakistan
by
Chirshaad
on 19/05/2021, 17:46:15 UTC

اسلام علیکم دوستو، امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے۔
 دوستو معیشت کیوں نیچے جاتی ہے 
ایک شخص گرے اے سی کی ٹھنڈک سے سو کرصبح سیکو فائیو کے الارم سے اٹھتا ھے کولگیٹ سے برش کرتا ہے ریزار سے شیو کرکے لکس صابن اور شیمپو سے نہاتا ہے اور نہانے کے بعد  لیویز کی پینٹ پولو شرٹ اور  گچی کے شوز جاکی کے ساکسں پہن لیتا ہے چہرے پر نیویہ کریم لگا کر نیسلے فوڈ سے ناشتہ کرنے کے بعد ربن کا چشمہ لگا کر ہونڈا کی گاڑی میں بیٹھ کر کام پر چلا جاتا ہے۔
راستے میں ایک جگہ سگنل بند ھوتا ہے وہ جییب سے
"آئی فون 11" نکالتا ہے اور "زونگ" پر فور جی انٹرنیٹ  چلانا شروع کر دیتا ہے

کچھ ہی لمحے بعد شیل کا پیٹرول پمپ آ جاتا ہے وہاں سے ٹنکی فل کرواتا ہے اور ہیپر سٹار  کا رخ کر لیتا ہے  سٹور سے بچوں کے لئے "میگی" اور "کنور" کے نوڈلز کیڈ بری کٹ اور سنککرس اور نیسلے کے مہنگے جوس وغیرہ خرید لیتا ہے سپر سٹور کے ساتھ ہی پزا ہٹ  سے وہ بیوی بچوں کے لئے پیزا اور کے ایف سی سے برگرز کی ڈیل بھی خرید لیتا ہے۔
گھر جا کر کھانا کھانے کے بعد سب گھر والے  سونی کے ایل ای ڈی پر مشہور زمانہ نیوز چینل پر مایوسی والی خبریں سن رہے ھوتے ہیں اور ہاتھ میں کوک کے گلاس پکڑے ھوتے ہیں کہ خبر آتی ہے کہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید گر گیا یہ سن کر وہ آگ بگولہ ھو جاتا ہے اور اونچی آواز میں بولتا ہے آخر کیوں پاکستانی کرنسی دن بدن گرتی جا رہی ہے۔
لمحہء فکریہ

 




 سب سے پہلے تو ویلکم بھائی۔۔۔۔  بڑے دنوں بعد آپکو یہاں دیکھا۔۔۔

ہا ہا ہا بہت اچھی سٹوری ہے۔۔۔ اور دیکھا جائے تو سچ بھی ہے۔۔۔ لیکن ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پاس ان سب کے مقابلے کی کوئی اپنی پروڈکٹ بھی تو نہیں ہے۔ گولگیٹ نہ استعمال کریں تو کیا کریں؟ اب حکیم صاحب کی منجن تو اسعتمال کرنے سے رہے۔ حالانکہ کہ میری امی ابھی بھی استعمال کرتی ہی۔ یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ہم نے کبھی اس معماملے میں کبھی کوئی ریسرچ کی ہے نہ کبھی اس طرف دھیان دیا ہے۔

کیونکہ انگریز ہمیں نوکر اور نوکری کے چکر میں ڈال کے چلے گئے ہیں اور ہم کبھی اس سے آگئے گئے ہی نہیں۔ جب تک ہم اپنی ریسرچ نہیں کریں گے کبھی ترقی نہیں کر سکتے ہمارا منحصار ہمیشہ ڈالر کے اوپر نیچے ہونے سے جڑا رہے گا۔

 
جی شہزاد افضل بھائی آپ نے سہی فرمایا ہے میں کچھ دنوں سے غائب تھا رمضان المبارک میں۔ بھائی ان دنوں میں میں صرف اور صرف روزوں پہ دھیان دے رہا تھا۔