Post
Topic
Board Other languages/locations
Re: Pakistan
by
Sayeds56
on 21/05/2021, 15:50:35 UTC
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ٹوٹل 15 ممبران ہیں جن میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ممبران ہوتے ہیں مستقل ممبران کے پاس "ویٹو" کی پاور کا اختیار ہوتا ہے اگر 5 مستقل اراکین میں سے کوئی ایک کہہ دے کہ فلاں مسئلے یہاں ڈسکس نہیں ہوسکتا تو اس مسئلے کو سیکورٹی کونسل میں ڈسکس نہیں کیا جاسکتا-

امریکہ نے ایک ہفتے میں 3 دفعہ فلسطین کے مسئلے پر ویٹو کیا اور اسرائیل کو بچایا اور کورنگ فراہم کی کہ اسرائیل فلسطین میں اپنی بیغرتی جاری رکھے اسرائیل کا طریقہ واردات کچھ ایسا ہے کہ ہر 5 سے 6 سال بعد یہ فلسطین کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے فلسطینی مزاحمت کرتے ہیں ان کا میڈیا پروپیگنڈا کرکے اس کو سیلف ڈیفینس دکھاتا ہے اور امریکہ ان کو اقوام متحدہ میں کورنگ دیتا ہے تب تک اسرائیل اپنا کام پورا کرلیتا ہے

اس دفعہ بھی یہی ہورہا تھا لیکن اس دفعہ پوری دنیا سے اسرایئل کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا دنیا کے مختلف ملکوں سے لوگ سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف نکل آئے حالانکہ یورپ کے کچھ ممالک اور امریکہ کی حکومتوں نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد ان ملکوں میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے باہر نکلی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یورپی یونین کو اپنا ہنگامی اجلاس بلانا پڑگیا-

ترکی، پاکستان اور فلسطین کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا جس میں ترکی اور پاکستان نے فلسطین کا کیس اٹھانے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں آج شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور کیا ہی زبردست خطاب کیا-شاہ محمود قریشی نے فلس طی نیوں کی آواز بن کر امت مسلمہ کے لیئے پاکستان کی طرف سے حق ادا کیا-

شاہ محمود قریشی کے خطاب کا خلاصہ یہ تھا

"اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی یہ جاب ڈسکرپشن ہے کہ وہ دنیا میں ظلم و ستم اور جنگوں کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی لیکن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اب تک اپنے اس رول کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اقوام متحدہ کو اس پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے- فلسطینوں کی آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا- ہم دنیا میں فلس طی نیوں کی آواز بنیں گے، اسرائیل کو دہشت گردی کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی- ہمیں اسرائیل کی جارحیت اور فلس طی نیوں پر بم برسانے کے عمل کو روکنا ہوگا-

اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے  بجلی پانی بند کردیا ان کا- ان کو خوراک اور پانی میسر نہیں- ہسپتالوں اور سڑکوں پر بم مار کر ان کو تباہ کیا جارہا ہے- نہتے شہریوں پر بم برسائے جارہے ہیں- جب ہم یہاں باتیں کررہے ہیں فلسطینی پر بم برسا کر انکو ماراجارہا ہے- میڈیا کو یہ ظلم دکھانے کی اجازت نہیں ان کی بلڈنگز کو تباہ کیا جارہا ہے- لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسرائیل کی اس بیغرتی کو روکنا ہوگا اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اسرائیل اس وقت جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے-

اقوام متحدہ اس دنیا کا بڑا ہے اقوام متحدہ کو اس معاملے میں بڑا بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا- ہمارا اس دفعہ کا اجلاس بے مقصد نہیں جانا چاہیئے- بلکہ ہم یہاں ایک قرار داد پیش کرکے اسرایئل کو یہ میسج دیں کہ دنیا اب تمہاری اس دہشت گردی اور جنگی جرائم کی پشت پناہی نہیں کرے گی- شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اس ایوان میں یہ سجیشن رکھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک انٹرنیشنل فورس بنانی ہوگی

جس کو فلسطین میں تعینات کیا جائے تاکہ وہ فلسطیینوں کی اسرایئل کی جنگی جنون میں پاگل حکومت سے حفاظت کرسکے- فلسطین کی اپنی کوئی فوج نہیں ہے اور دوسرا اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور کریمنل کورٹ آف جسٹس میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کی قرار داد پیش کرنی چاہیئے تاکہ اسرائیل کو ایک سبق سکھایا جاسکے--

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے 27 مئی 2021 کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس بلالیا ہے ہم اس معاملے کو وہاں بھی اٹھایئں گے لہذا اب دنیا کو متحد ہو کر ان جنگی جرائم کے خلاف اپنا لائحہ عمل دینا ہوگا-
اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل نے جنگی بندی کا اعلان کردیا اور جنگ بندی کی حمایت کی- نیتن یاہو جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن پھر اسرایئلی کابینہ کے سامنے سرینڈر کردیا- جنگ بندی کا باقاعدہ اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 4 بجے سے ہو گا

پاکستان اور ترکی کا پریشر کام کر گیا

آج کے اس عمل سے پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل سازشوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا- جس کا نظارہ آپ اگلے کچھ مہینوں کے اندر دیکھیں گے لیکن پاکستان نے آج امت مسلمہ کی نمائندگی کا حق ادا کردیا- بے شک ایسا عمران خان کے دور مبارک میں ہی ممکن ہوا ورنہ اس سے پہلے رٹے رٹائے جملے بول کر خانہ پوری کرلی جاتی تھی لیکن اس دفعہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں-

Pakistan mein bi bht sari siasi jamaton ne Palistine bhaion k haq mein bht sary shsheron mein Muzahre kiay or apny Gaza mein Israeli zulm k khilf palistini bhaion k sath izahre yak jahti kia. Pakistan ne pichly 70 salon mein na toh israeal ko tasleem kia or hamesha zulm or bernaeyat k khild hamesha awaz uthai ha.


https://jang.com.pk/news/929823