
Source: Unknown.
Alhamdulliah
Thanks Dear Pakistan Fellow's. Mere 200 merits complete ho gue hain.
Ap saab ka Shukriya.
بہت بہت مبارک ہو جناب
ڈالر کے گرنے کے بعد سے ہر طرف ایک ہنگامہ سا برپا ہے تمام پارٹی کے کارکنان اپنی پارٹی پالیسی کو دیکھتے ہوئے اس کو کامیابی یا ناکامی سے جوڑ رہے ہیں کچھ کے نزدیک یہ تحفہ ہے امریکی حکومت کی طرف سے ڈرون حملہ کی اجازت دینے کا یا غلام بننے کا اور تحریک انصاف کی اپیل پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے جو ڈالر بھیجے گئے ان کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی جو کمی تھی وہ کم ہوئی
جبکہ حکومتی اتحاد کے پارٹی کارکنان کے نزدیک یہ سب اسلئے ہوا کیونکہ ملک میں ایک سیاسی توازن قائم ہوا یا اسٹاک مارکیٹ میں بہتری الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے ہوئی یا پھر جنرل باجوہ کی امریکی حکومت پر آئی ایم۔ایف پر دباؤ ڈالنے والی بات کے بعد امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد پیکج آجائے گا

بہر حال وجہ جو بھی ہو مجھے جو لگتا ہے یہ صرف ایک معمول کی بات تھی ڈالر کی مہینے کی اور دن کی کینڈل روپے کے مقابلے میں
Overbought (RSI 92 )
ہوچکی تھی جس کے بعد کریکشن تو ہونی ہی تھی تاکہ ڈالر روپے کو مزید گرانے کیلئے اپنی طاقت بحال کرسکیں آج کے دن ٹریڈنگ کے اختتام کے بعد
RSI 62
تک جاپہنچا تو اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں ہم کے اب ڈالر شاید 260 سے ہی واپس مڑے
ایک بات کی تصحیح کرتا چلو امریکی ڈرون پاکستانی سرزمین سے نہیں اڑا ابھی تک کوئی اڈہ امریکیوں کے استعمال میں نہیں ہے جہاں تک بات فضائی حدود کے استعمال کی ہے تو اس پر بھی کوئی مستند خبر نہیں ہے کسی بھی عالمی ادارے کی طرف سے گمان یہی کیا جارہا ہے کہ ڈرون نے قازقستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے حملے کیلئے حکومت بھی اس تردید کرچکی ہے اور طالبان کی طرف سے بھی ایسا کوئی بیان نہیں آیا وہ تحقیقات کررہے ہیں