Post
Topic
Board Other languages/locations
Re: Pakistan
by
Morningstarr
on 30/08/2022, 17:02:16 UTC
Hello dear lovely community.
One question circulating in my mind, what is main source to flood is there mistake of specific government bureaucratic or natural!!!!???
دونوں صورتیں ہی ممکن ہے دوسری اس حساب سے کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور پاکستان تو پھر ان دس ممالک میں شامل ہے جو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اگست 2020 کراچی میں ہونے والی بارشیں اور سردیوں میں فوگ کی وجہ سے حد نگاہ صفر رہ جانا اور ہوا کا اتنا حد تک آلودہ ہوجانا کہ آپ سانس نہیں لے سکتے اور اگر لے گے تو بیمار ہوگے خاص کر پنجاب اور کراچی میں اور اس مونسون میں بھی ریکارڈ بارشیں ہوئی پورے پاکستان میں تو ہاں ایک طرح سے یہ قدرت کا کھیل ہے کیونکہ دبئی، کوریا، برطانیہ اور امریکہ کی کئی ریاستوں اور شہروں میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ایک دن میں 300 ملی لیٹر سے زائد اور ان کے شہر جام ہوگئے لیکن چونکہ وہاں کی شہری حکومتیں اور بلدیاتی ادارے مضبوط تھے تو ان نے چند دنوں میں ہی سب صاف کرکے شہر کو آپریشنل کردیا
دوسرا رخ دیکھیں تو خاص کر بارشوں اور سیلاب کی حد تک تو حکومتیں اس کو کنٹرول کرسکتی تھی جیسے چائنہ اور بھارت نے کیا ڈیم پر ڈیم بنا کر لداخ میں چین اور انڈیا کے درمیان جو جنگ ہوئی اس کی ایک اہم وجہ انڈیا کی طرف سے ایک ڈیم کی تعمیر بھی تھی شکر اللّٰہ کا اب وہ حصہ چین کے پاس ہے نہیں تو ہمارا کشمیر سوکھ جاتا اور کئی سالوں اور اربوں ڈالرز سے بنایا گیا نیلم ہائیڈرو ڈیم بھی ناکارہ ہوجاتا
بہرحال یہ ہماری سابقہ حکومتوں کی غلطی ہے کہ انھوں نے ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی اور اس سے بھی بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ شہری حکومتوں کے اختیارات ضبط کئے ہے یا ان کو روکا ہے
اس قسم کی آفات سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی حکومت ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کو دیکھ لے چاہے وہاں صدارتی نظام ہو یا پارلیمانی بلدیاتی حکومتیں مضبوط ہوتی ہے پولیس، فائر فائیٹرز، ٹرانسپورٹ، پانی حتی کہ بہت سے ممالک میں گڈز ٹرانسپورٹ کا ٹیکس بھی شہری حکومتیں ہی وصول کرتے ہے اختیارات کی جتنی زیادہ تقسیم ہوتی ہے ترقی کرنا اتنا آسان ہوتا ہے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو چاہے وہ ڈکٹیٹر ہو یا جمہوریت کے چمپئین وہ بلدیاتی انتحابات سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ اختیارات اپنے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی، نون لیگ یا تحریک انصاف سب نے ہی بلدیاتی انتحابات کو لٹکائے رکھا جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے لیکن اگر آئین پر عمل ہوتا تو جنرل مشرف، نواز شریف، زرداری یا خان صاحب آزاد کیسے ہوتے