Dushman dusham hi hota hay, aus c khabi achay ki umeed na rakhooo...Aur humray tu thein dushman hien, aik INDIA, aik PDM ki sari Parties aur aik Humri ARMY
عمر بھائی آپ نے بھی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنا شروع کر دیئے فاطمہ جناح ، پی ڈی ایم ، تحریک اور اب آرمی سب ہی غدار ہے تو محب وطن کون ہے خیر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جواب تو زبردست دیا ہے اب اس پر عمل ہو تو اور بھی اچھی بات ہے اگر انڈیا نہیں آتا ہے تو پاکستان ایشیاء کونسل سے نکل جائے گا اور انڈیا میں ہونے والا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی نہیں کھیلنے جائے گا دھمکی اچھی ہے اس پر عمل بھی ہوجائے تو مزہ آجائے گا ویسے بھی جو ٹیم سیلیکشن ہوئی ہے اس نے ورلڈ کپ تو جیتنا نہیں ہے
ایک اور اچھی خبر یا ٹرک کی بتی کہہ لے کہ ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان روس سے تیل خریدے گا اور ہم نے امریکہ کو بتادیا ہے امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں اب پتا نہیں
امریکہ کو فیصلہ کرکے بتایا ہے یہ پوچھ کر فیصلہ کیا ہے
ایک اور خبر یہ ہے کہ کچھ دن ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ڈالر واپس مضبوط ہوا ہے جبکہ انٹر بینک میں تو دو سو تیس سے اوپر بک رہا ہے کہانی یہ ہے کہ پاکستان اس وقت دو ملکوں کیلئے ڈالر پورا کررہا ہے افغانستان کیلئے اور دوسرا خود کیلئے جس کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوتے جارہے ہیں اور نئے قوانین آنے کے بعد جس میں بارہ ہزار ڈالر خریدنے کیلئے شناختی کارڈ جیسی دستاویزات اور کاروباری ثبوت وغیرہ دینا ہوگے جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹ والوں کی چاندی ہوگئی ہے
بات یہ ہے کہ ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے اب یہ ملک تب ہی چل سکتا ہے جب بغاوت کے ذریعہ اس نظام کو اکھاڑ کر پھینک دیا جائے کوئی مذاکرات نہیں کوئی الیکشن یا سلیکشن نہیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کوئی آئے یا جائے کوئی فائیدہ نہیں یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا