Post
Topic
Board Other languages/locations
Merits 1 from 1 user
Re: Pakistan
by
Morningstarr
on 25/10/2022, 19:23:14 UTC
⭐ Merited by Rehan Zakir (1)
پچھلے دو سے تین دن میں میری کافی ساری فورم پر کی گئی پوسٹس ڈیلیٹ ہوئی ہے وجہ سمجھ نہیں آرہی کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہ ہوا ہے ؟

Your posts are being reported because you are spamming the WO with half liners posts.

Here are few examples:-

Macron vs Putin + French people ( Yellow Vest )
Macron out soon

A video from future
$15K is the bottom and WW3 Soon.


لیکن وہاں کی میری کوئی پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوئی ہے اور ادھر یہ والے رولز بھی شاید اپلائی نہیں ہوتے کیونکہ میں نے اکثر ادھر صرف ایک لفظ کے بھی ریپلائے دیکھے ہیں پوسٹس میری آلٹ کوائن والے فورم سے ڈیلیٹ ہوئی ہے اور وہ تقریباً تین سے پانچ لائنز کی تھی



Andrew Tate نے باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں پچھلے کئی دنوں سے ان کے بارے میں اسلام قبول کرنے سے متلعق خبریں گردش کررہی تھی بہرحال جناب اینڈریو بہت سے مختلف کارناموں کی وجہ سے مشہور بھی ہے اور بدنام بھی انکی عالمی مشہوری کی وجہ باکسر ہونا ہے جس میں وہ ورلڈ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں جو مجھے بعد میں معلوم ہوا میں اگر ان کو جانتا ہو تو انکی متنازعہ شخصیت کی وجہ سے یوٹیوب پر ان کی کافی ویڈیوز دیکھی تھی جس میں یہ لبرلزم اور فیمنزم کو بحث کے دوران تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود لبرلزم اور فیمنزم کے پیروکاروں نے انھیں
Misogynist
یہ ٹرم ان کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو عورتوں کو کسی بھی معاملے میں مرد سے کمزور سمجھتے ہیں یہ سب تب شروع ہوا جب موصوف نے لبرلزم کے مقابلے میں اسلام کو کھڑا کیا اور حمایت کی
ان کا ماضی بھی ہے اور ایک نام کا
مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں کہو گا بدترین قسم کا ماضی تھا جس میں ان پر بیشمار الزامات ہے جیسے انسانی اسمگلنث، جنسی ہراسانی کے کئی کیس، ریپ کا شکار افراد کیلئے متنازعہ ٹوئٹس جس کی وجہ سے ان کے تقریباً تمام بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہوئے ٹوئیٹر، انسٹا اور ٹک ٹاک وغیرہ وغیرہ اس کے علاؤہ ایک اور بڑا حیرت انگیز قسم کا الزام بھی ہے کہ کسی دوسرے ملک میں انھوں نے ایک امریکی خاتون کو اپنے اپارٹمنٹ میں اغواء کرکے رکھا تھا جس پر امریکی ایمبسی نے اس ملک سے رابطہ کیا اور پھر پولیس ریڈ ہوئی
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب یہ سب الزامات ان پر لگ رہے تھے تو مغرب کا ایک بڑا طبقہ ان کے حق میں تھا یعنی معصوم سمجھتا تھا لیکن جب وہ ان سب الزامات سے نکل پر ایک نئے راستے پر چلے تو جس میں لبرل ازم اور فیمنزم کے مقابلے میں انھوں نے اسلام کو چنا تو لبرل طبقے نے گڑھے مردے اکھاڑنا شروع کئے ان کو جواب دینے کیلئے چونکہ اب جناب اینڈریو مسلمان ہوگئے ہے تو جیسا کہ اللّٰہ کا وعدہ ہے پچھلے گناہوں کی معافی جو جاہلیت میں ہوئے تو وہ تو میرے اور آپ کے رب کے ذمے ہے ہم دعا کرسکتے ہیں کہ اللّٰہ ان کو استقامت دے دین اسلام پر قائم رہنے کی تاکہ متنازعہ شخصیت پھر سے ان پر غالب نا آسکیں کبھی آمین اللّٰہ ہم سب کو بھی ہدایت دے آمین



img source : Facebook