*سپاٹ بمقابلہ فیوچر*
*Spot Vs Futures*
اہل علم سے درخواست ہے کہ براہ کرم درست راہنماٸ فرماٸ جاۓ۔۔۔
اگر ایک بندے کے پاس 1000 ڈالر موجود ہے فرض کریں۔۔اب وہ اپنا پوزیشن ساٸز نکالتا ہے جوکہ 100 ڈالر بنتا ہے ۔۔۔اب 5 ڈالر لگا کے 20x کی لیوریج لے لیتا ہے تو اس طرح 100 ڈالر بن گے ۔۔۔اور جس coin پہ ٹریڈ لگاتا ہے اُس کی موجودہ قیمت 100 ڈالر ہے اپنا tp لگاتا ہے 110 ڈالر کی قیمت پہ اور Sl لگاتا ہے 95 ڈالر پہ ۔۔۔۔۔اب یا تو اُس کو 5 ڈالر کا نقصان ہو گا یا 10 ڈالرز کا فاٸدہ ۔۔۔۔۔۔جبکہ دوسری طرف spot والا اسی پوزیشن ساٸز کے تحت اسی صورت حال میں اپنے 100 ڈالرز لگا کے coin خرید لیتا ہے اور 110 پہ tp اور 95 پہ sl لگا لیتا ہے ۔۔۔۔اب یہاں بھی منافع 10 ڈالر اور نقصان 5 ڈالر ہے ۔۔۔۔اب دونوں صورتوں میں چاہے spot ہو چاہے futures نفع نقصان ایک جیسا ہے تو پھر futures میں نفع زیادہ یا نقصان زیادہ کیسے ہوجاتا ہے ۔۔۔آپ leverage کچھ بھی لے لیں منافع اور نقصان کی شرح ایک جیسی رہتی ہے۔۔۔۔۔حلال حرام الگ بحث ہے یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ futuresمیں نفع زیادہ ہوتا ہے یا نقصان ۔۔۔۔۔۔
ایک بندے کے پاس 100 روپیہ ہے اور 100 ادھار لے کر200 روپے کا کاروبار کرتا ہے اور ایک بندے کے پاس ذاتی 200 روپے ہیں وہ بھی 200 روپے کا کاروبار کرتا ۔۔۔۔۔ادھار والے کا نفع نقصان زیادہ کیسے ہو گیا جبکہ دونوں ایک ہی صورت حال میں کاروبار کر رہے ہیں ۔۔۔۔
یہ الگ بات ہے کہ futures میں ملکیت کے بغیر ہی ٹریڈ لگی ہوتی ہے جس کی بنا پہ اہل علم حرام قرار دیتے ہیں ۔۔۔۔یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ futures میں تیزی کیسے ہے یا تو یہ تیزی حقیقت نہیں یا مجھے سمجھ نہیں ۔۔۔۔امید ہے کہ اہل علم اساتذہ کو میں اپنا سوال سمجھا پایا ہوں ۔۔۔گزارش ہے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیں ۔۔۔عین نوازش ہو گی ۔۔۔شکریہ جزاك اللهُ
Reference by friend !
Every one give your opinion