Post
Topic
Board Other languages/locations
Merits 4 from 2 users
Re: Pakistan
by
shahzadafzal
on 21/06/2023, 20:21:10 UTC
⭐ Merited by WatChe (3) ,Faisal2202 (1)

یقینا ابھی تک سب نے ٹائیٹن نامی آبدوز کی گمشدگی کی خبر پڑھ لی  ہوگی۔ بی شک ایک افسوس ناک وقعہ ہےمگر یہ ہم پاکستانیوں کے لیے  ایک سوچنے کا مقام بھی ہے۔

ٹائیٹن نامی یہ آبدوز پانچ مسافروں جن میں دو پاکستنانی بھی شامل ہیں کو لے کر ٹائی ٹینک جہاز کے ملبہ کا نطارہ کرنے کے سفر پر نکلی مگر سمندر میں اترتے ہی اسکا رابطہ منقطہ ہوگیا اور پھر ابھی تک اسکا کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلا۔ ویسے تو اس میں 96 گھنٹے یعنی 4 دن کی آکسیجن ہے مگر پھر بھی انکے بچنے کے چانس تقریبا صفر ہو چکے ہیں۔ اور یہ مشن محض پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے تھا۔

دوسری جانب ابھی کچھ دن پہلے ہم نے 400 لوگوں کے مرنے کی خبر سنی وہ بھی سمندر برد ہو گئے۔
کہنا مقصد یہ ہے کے دیکھیں کیسے کچھ انسان اچھے مستقبل کی تلاش میں نکلے اور سمندر میں ڈوب گئے اور کیسے کچھ انسان اچھا مستقبل ہوتے ہوئے خد سمندر میں اتر گئے۔ یہ بھی پاکستانی تھے اور وہ بھی مگر کتنا تضاد ہے ہمارے معاشرے میں۔ ایک خبر میں پڑھا ہے کے انھوں نے تقریبا پندرہ کروڑ دیے موت کے اس سفر کے لیے۔





اینگرو کمپنی کے اپنے سی ای اواور انے کے بیٹے سے متعلق یہ خبر نشر کی ہے