Post
Topic
Board Other languages/locations
Merits 47 from 13 users
Re: Pakistan پوسٹ کے معیار کو بڑھانے کے لیے مہمات
by
HONDACD125
on 14/10/2023, 09:45:11 UTC
⭐ Merited by 1miau (20) ,Gladitorcomeback (4) ,GazetaBitcoin (3) ,Compromise me (3) ,mindrust (3) ,shahzadafzal (2) ,ZeshanRandhawa (2) ,hafiztalha (2) ,God bless u (2) ,Unknown Op (2) ,Halab (2) ,DdmrDdmr (1) ,UmerIdrees (1)
السلام علیکم دوستو، آج کے موضوع میں ہم پوسٹ کی معیار کی بات کریں گے۔ اس سے پہلے کئی پاکستان کے سینئر ممبرز اور دوسرے بورڈز جیسے میٹا میں  پوسٹ کی معیار پر کافی مباحثے ہو چکی ہیں اور مہم بھی  چلائی گئی ہے، مگر اس پوسٹ کا مقصد وہ تمام باتیں ہیں جن سے ہماری پوسٹ کی معیار کافی حد تک بہتر ہو جائے گی اور ایک مہم کو سپورٹ کرنا ہے۔ یہ کام بہت آسان ہے اور شروع میں مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم نے اس کو عادت نہیں بنایا ہوتا اور جب عادت بن جائے تو آپ صرف بلند معیار کی پوسٹ کو ہی ترجیح دیں گے۔

کیونکہ نئے ممبرز اکثر آتے ہیں اور ضروری ہے کہ ان کو شروع میں ہمارے پاس ایسی پوسٹ کا ایک تھا جو سب قواعد کو جمع کرنے والا تھا تاکہ شروع میں ہی نئے ممبرز اپنی پوسٹ کی معیار پر زور دیں نہ کہ صرف مقدار پر ۔ اگر شروع سے ہی سپیمنگ کرتا ہے تو اس کی اچھی پوسٹ کو کبھی کبھی نظر انداز کیا جائے گا اور بعد میں اس کے نقصانات ہوں گے جو کہ اس کو بھگتنے پڑیں گے۔


معیار بڑھانے کی ضرورت / فائدے

(1)
 آپ کی پوسٹ کی معیار اچھی ہونگی تو بہت سے ممبر آپ کی پوسٹ کے جواب دیں گے جس سے آپ کی بحث فعال رہے گی۔
(2)
 اچھی معیار کی پوسٹ جو نئی معلومات اور تحقیق پر مبنی ہو، تو دوسرے ممبرز بٹکوئن ٹاک کو پڑھیں گے اور زیادہ توقع ہیں کہ یہاں نئے ممبرز بٹکوئن ٹاک میں رجسٹر کریں گے اور سیکھنے کے لئے اس تھریڈ کی طرف رخ کریں گے۔
(3)
 اچھی معیار کی پوسٹ کی وجہ سے زیادہ توقع ہیں کہ آپ کو بٹکوئن ٹاک میں میرٹ ملے جس سے آپ کا رینک بڑھے گا۔
(4)
 پوسٹ کی معیار جتنی اچھی ہوگی، آپ کو اس سے متعلق سگنیچر کیمپین میں جگہ ملنے کی زیادہ توقع ہیں۔
(5)
 آپ کی پوسٹ کی معیار کی وجہ سے سب کو یہاں نئی معلومات اور سیکھنے کا بہت کچھ ملے گا اور نتیجتاً آپ کے دوست یہاں زیادہ بنیں گے۔
معیار کی پوسٹ بنانے کے لئے کئی محنتیں ہوی ہےاور کافی اچھے ٹھریڈ موجود ہیں جن کوآپ پہلے پڑھ لیں جو کہ چیمہ بھائی نے ذکر کیا ہے




"میں نے آسانی کے لئے  چند قواعد ذکر کی ہیں۔ ہمارے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ اسکو پڑھیں تاکہ ہماری پوسٹ کی معیار بہتر ہو جائے۔
:معیاری پوسٹ نہ کرنے کے نقصانات

اگر اچھی معیار کی پوسٹ نہ ہو تو اس کے نقصانات ہیں جیسے کہ
(1
آپ کی پوسٹ کو نظر انداز کیا جائے گا۔
(2
میرٹ نہیں ملے گا اور نتیجتاً رینک نہیں بڑھے گا۔
(3
آپ کو اسپیمنگ ٹیگ لگ سکتا ہے۔
(4
سگنیچر میں جگہ  نہیں ملے گا۔
(5
کوئی دوست نہیں ہوگا اور بحث فعال نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا یہاں پوسٹ کرنے کو دل نہیں چاہے گا۔

:پوسٹ کی معیار بہتر کرنے کا طریقہ
یہ بہت ہی آسان طریقہ ہے، آپ نے کچھ باتوں کو دھیان میں رکھنا ہوتا ہے۔ کچھ خوبیوں کو اپنی پوسٹ میں شامل کرنے اور کچھ کو اجتناب کرنا ہوتا ہے۔


:وہ خوبیاں جو آپ کے پوسٹ میں ہونا ضروری ہیں
(1
کرپٹو کے متعلق گہری تحقیق اور مثبت معلومات یہاں شیئرکرنی چاہئے۔آگر آپ کو کسی بات کی معلومات نہیں تو یہاں پوچھنا۔
(2
دوسرے کی پوسٹس کو پڑھنا اور موضوع کے مطابق جواب دینا۔
(3
آپ کو اپنے ذہن کے مطابق اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہئے، چاہے آپ اتفاق کریں یا مخالفت۔
(4
ایسی بحث کریں جس سے کم از کم آپ یا کسی ایک کو فائدہ ہو۔

وہ چیزیں جن سے اجتناب کرنا ضروری ہے
نقل: بٹکوئن ٹاک کا مقصد  اپنے آپ کے نقطہ نظر کو پیش کرنا اور فعال بحث کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی اور جگہ سے کچھ نقل کریں، چاہے وہ مواد ہو یا اس کا مفہوم، تو آپ مواد چرانے والے ہیں جو کہ سخت ممنوع ہے اور آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ جائے گی۔
(AI)
یہ بھی اسپیمنگ شمار ہوتے ہیں کیونکہ آپ اپنے نقطہ نظر کو یہاں پیش نہیں کر رہے اور دوسروں کے نقطہ نظر کو صرف یہاں پیسٹ کر رہے ہیں۔

نوٹ
  کچھ ممبرز اے آئی یا کاپی پوسٹ کو اردو میں تبدیل کر کے رومن اردو میں کرتے ہیں،  یہ بھی سخت ممنوع  ہے اور آپ اس میں پکڑے جائیں گے۔

تصویر کی چوڑائی
 تصویر کی چوڑائی کو کم رکھیے تاکہ لوڈنگ کم ہو، عموماً اس کو اچھا شمار نہیں کیا جاتا کہ پوری چوڑائی ہو بلکہ آپ 400 تک رکھیں تو بہتر ہے۔

یپرامڈ قیوٹ:
غیر ضروری پرامڈ سے اپنے آپ کو بچائیں کیونکہ یہ اسپیمنگ شمار ہوتا ہے۔ پرامڈ قیوٹز کا مطلب ہے کہ کسی نے متعدد بار پوسٹ کیا، اس کا جواب دیا، لیکن اس طرح کے 4-5 جواب دئیے گئے اور آپ اپنے جواب میں وہ سب قیوٹز شامل کریں۔

اسپیم:
ایک لائن کے غیر ضروری پوسٹ سے اجتناب کریں۔

صرف خبریں شیئر کرنا
 یہ بہت برا طریقہ ہے کہ اس کو عادت بنائیں کہ کوئی بھی خبر آئے اور آپ نیوز چینل بن جائیں اور ہر خبر یہاں شیئر کریں۔



1miau اور GazetaBitcoin
نے مقامی بورڈز میں پوسٹ کی معیار بڑھانے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مقامی بورڈز میں وہ پوسٹ اور ٹھریڈ کو سپورٹ کیا جائے جو معیار پر مبنی ہو اور کم معیار کو نظر انداز کیا جائے۔

مکمل معلومات کے لئے آپ اصل ٹھریڈ کو وزٹ کریں جو میں نے پوسٹ کےاخیر
 میں قیوٹ کیا ہے۔ اور وہاں سپورٹ کریں۔ یہاں میں کچھ بنیادی باتیں ذکر  کرتاہوں
۔

وہ چیزیں جن کو ہم سپورٹ کرنا چاہیے

(1)
معلوماتی، اچھے طرح سے تحقیق شدہ اور تعمیری پوسٹ

(2)
پوسٹ کا ظاھری فارمیٹ (اوقاف کا استعمال) اچھا ہونا چاہئے تاکہ پڑھنے والے کے لئے آسانی ہو

(3)
فارم کے لئے نئے اقدامات ہوئے ہوں

(4)
 ایسی سروس فراہم کرنا کہ کرپٹو کا اندازہ آسانی سے ہو جائے (میرا خود کا)"

وہ چیزیں جن سے بچنا چاہئے

(1)
وہ پوسٹ جس کا کچھ بھی مطلب نہ نکلتا ہے۔ (فضول پوسٹس)

(2)
 پرامڈ قیوٹز

(3)
قیوٹز اور اوقاف کا غلط استعمال

پوسٹ کی معیار کو بڑھانے کی کیوں ضرورت ہے؟


بٹکوئن ٹاک پر پوسٹ کی معیار کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہ سب سے بہترین فورم ہے جو درست معلومات اور تحقیق شدہ  معلوم حاصل کے لئے ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ایسی پوسٹ کو پڑھے جس میں مکمل معلومات ہوں جس سے اس کے علم میں اضافہ ہو جائے۔ اگر پوسٹ سب بکواس کی قسم کی ہو اور معلومات کم ہو تو نتیجتاً کم لوگ وزٹ کریں گے اور کوئی بھی اچھا ریویو نہیں دے گا۔ اس کے علاوہ، زبردست تعمیری، تحقیق شدہ پوسٹ سے زیادہ سے زیادہ وزٹرز آئیں گے جس سے بٹ کوئن کا سرچ انجن آپٹیمائزیشن بھی زیادہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ دوسرے اشتہار کمپنیاں بٹکوئن ٹاک میں اپنے اشتہار کی کوشش کریں گی۔ ہماری پاکستان کمیونٹی سے درخواست ہے کہ 1miau اور ان کے سپورٹرز نے ایک اچھا اقدام کیا ہے اور ہمیں بھی اسے حمایت کرنی چاہئے کہ بٹ کوئن ٹاک کی پوسٹ کی معیار کو بہتر بنایا جائے۔"


Improving Quality Thread

Launched by 1miau
Co-sponsored by GazetaBitcoin


Providing a good posting quality is essential to keep Bitcointalk’s role as an important source of Bitcoin-related content, with hopefully some new people signing up here and of course, established members staying active and not leaving Bitcointalk.

Since Merit is not limited to prevent spammers from joining Bounty Campaigns, Merit was also introduced to encourage more interesting content and Merit Sources are advised to facilitate and reward good content, while discouraging bad, uninteresting or flawed posts such like Shitposts.