سردیوں میں کھجوریں کیوں کھانی چاہئیں؟ 5 حیرت انگیز فوائد جان لیںکھجوروں کو سپر فوڈ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ وہ چیز ہے جس میں ذائقے کے ساتھ کئی فوائد چھپے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں، ہر کسی کو کھجوریں خصوصی طور پر سردیوں میں اپنی خوراک میں شامل کرنی چاہئیں کیونکہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔
1) ہڈیوں کی صحت کیلئے فائدہ مند
ہڈیوں میں درد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اور کھجوروں میں ناصرف کیلشیم بلکہ وٹامن ڈی سمیت فائبرز، منرلز اور کئی قسم کے وٹامنز قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں جو جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ان میں درد نہیں ہونے دیتے۔ کیا اکثر پیر سوج جاتے ہیں؟ تو اس کی وجوہات جانیں سردیوں میں اکثر بڑی عمر کے افراد جوڑوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں، تو ان کے لیے کھجوریں بہترین غذا ہیں۔
2) جسم کو گرمائش پہنچاتی ہیں
کھجوریں سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے ضروری حرارت فراہم کرتی ہیں۔ کھجور کو کئی پکوانوں اور مشروبات میں قدرتی میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی اگر آپ کوئی میٹھا بناتے ہیں تو اس میں چینی کی جگہ کھجوریں شامل کرلیں، یا مِلک چیک یا اسموتھی میں چینی کی جگہ کھجوریں شامل کی جاسکتی ہیں۔
3) جلد کو خوبصورت بنائے
جیسے ہم زندہ رہنے کے لیے غذا کھاتے ہیں اور گاڑیوں کی غذا پیٹرول یا ڈیزل ہوتا ہے ویسے ہی ہماری جلد کی بھی کچھ ضروریات ہیں اور سردیوں میں ہی سب سے زیادہ جلد کا خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ خشکی کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتی ہے۔ایڑیاں پھٹنے سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے بہترین طریقے جانیں
کھجوریں قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتی ہیں، سردیوں میں جلد اپنا قدرتی تیل کھو دیتی ہے، کھجوروں کا استعمال جلد بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ کھجور جلد کو جوان بنانے اور فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔
Image source:
https://www.google.com/url?sa=i&url=https%3A%2F%2Fwww.bbcgoodfood.com%2Fhowto%2Fguide%2Fhealth-benefits-dates&psig=AOvVaw3xyN25rzMW4OQ0QO3OwhmA&ust=1700203788281000&source=images&cd=vfe&opi=89978449&ved=0CBIQjRxqFwoTCNDN1un2x4IDFQAAAAAdAAAAABAEContent source:
https://urdu.geo.tv/latest/347071-