Post
Topic
Board Other languages/locations
Re: Pakistan
by
CryptoYar
on 23/04/2021, 20:28:04 UTC
آنے والے دنوں میں ہم کو بہت ہی زیادہ سخت لاک ڈون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. جیسے کے ترکی میں پہلے ہی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ، اور بھارت میں بھی صورتحال کچھ  اچھی نہیں ہے  


 پاکستان میں بہت ہی کم لوگوں کا کرونہ ٹیسٹ ہوا ہے اس کے باوجود کافی حد تک لوگوں اس سے متاثر ہیں . اگر کسی ترہا ہمارے تمام لوگوں کا ٹیسٹ ہو تو شاید تعداد کروڑوں میں  ہوگی (افسوس کے ساتھ ) یہ اس لئے کیوں کے ہم ابھی بھی اس میں یکین نہیں کرتے ... اور سوچتے ہیں کے ہمیں اس وائرس سے کوئی خطرہ نہیں
 






                                                                            اللهم ارحمنا واغفر ذنوبنا
جی بھائی جان آپ بلکل ٹھیک بول رہے ہیں ہمارے پاکستان میں بھی بہت زیادہ کورنا کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں یااللہ ہمارے ملک پاکستان پہ رحم فرما
ہندوستان میں بھی  وبا مکمل طور پر اپنے دانت گاڑھ چکی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کی قلیل مسافت میں تین لاکھ سے زائد وبائی شکار اور ہزاروں اموات۔ اگر ہم نے وبا کو لیکر اپنا رویہ نہ بدلا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا نہ ہوئے تو اس صورتحال کو دیوار پھلانگ کر ہمارے ہاں ڈیرے ڈالنے سے کوئی رکاوٹ نہیں روک پائے گی۔
مصیبت کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا مسئلہ جنگی ہتھیار و ساز و سامان نہیں بلکہ صحت، تعلیم اور روزگار ہے۔ آج ہندوستان کا نیوکلیئر پروگرام یا کوئی رافیل طیارہ انہیں مدد نہیں دے سکا اور خدانخواستہ کل ہمارے یہاں کا منظر بھی ایسے بن گیا تو کوئی معراج، میزائل یا آبدوز ہمارے کام نہیں آنے والے۔
یااللہ اس رمصْان کے صدقے دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے نجات عطاء فرما آمین



وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کے انہوں نے پاک فوج سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایس او پیز کے نفاذ میں مدد کرنے کے لئے کہا ہے ، انتباہ دیا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو پاکستان کو بھی جلد ہی بھارت کی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ .

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا: "میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ ہمیں ایسے اقدامات نہ کرنا پڑیں جیسے بھارت کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ لاک ڈاون مسلط کرنا ہے۔ آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا جب آپ چہرے کے ماسک پہنیں گے"



Source: https://www.dawn.com/news/1619906